الیکشن کمیشن نے 7 بجے سے قبل انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی لگا دی

الیکشن کمیشن نے 7 بجے سے قبل انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی لگا دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کے اعلان پر پابندی عائد کردی ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین پیمرا نےچیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی جس میں انتخابی نتائج کا شام 7 بجے سے پہلے اعلان کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایگزیکٹ کے شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو7 سال قید کی سزا سنا دی گئی

چیئرمین پیمرا سے ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے جب کہ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔


 یہ خبر بھی پڑھیں: میاں صاحب آپ پاکستان آئیں اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے: عمران خان
    

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10گھنٹے تک جاری رہے گا، رجسٹرڈ ووٹر صبح 8 سے شام 6 بجے تک حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں