گالم گلوچ کی سیاست عمران خان کو مبارک ہو، 25جولائی کو شیر دھاڑے گا‘حمزہ شہباز

گالم گلوچ کی سیاست عمران خان کو مبارک ہو، 25جولائی کو شیر دھاڑے گا‘حمزہ شہباز
کیپشن: image by facebook

لاہور: مسلم لےگ (ن ) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ لاہوریوں کے دلوں میں صرف نوازشریف اور شہباز شریف بستے ہیںاس لئے لاہور صرف مسلم لےگ (ن) کا ہے ،25 جولائی کولاہوریے عمران خان کی ضمانت ضبط کر لیں گے، (ن )لیگ پاکستان کو قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائے گی ۔

ان خیا لات کااظہارانہوں نے وکررز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حمزہ شہبازنے کہاکہ عمران خان نے دو مرتبہ لاہور کا دورہ کیامگر کارکن نہ ہونے پر دورہ ادھورہ چھوڑ دیا، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمران خان کی گالم گلوچ سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ عمران خان کے اردگرد کرپٹ لوگ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:امید ہے انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے، بھارتی ہائی کمشنر
 
 
میٹروبس کو جنگلا بس بنانے والے کو پشاور میں میٹرو بس چلانی یاد آئی لےکن اس کو بھی نہ چلا سکے ، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی میں احتساب کا دفتر بند کر دیااور احتساب صرف نواز شریف کا ہو رہا ہے لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جھوٹ بولنے کا ورلڈکپ ہو گا تو عمران خان جیتے گا ،  انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ نے پورے پنجاب کے ہسپتالوں  کی حالت سنوار دی ہے ،ستر سالوں میں 18 ہزار میگا واٹ جبکہ( ن) لیگ نے دس سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،کسانوں کو سستے داموں کھاد فراہم کی ہے۔

کراچی میں امن و امان کا قیام صرف اور صرف (ن) لیگ کی وجہ سے ممکن ہوا،مسلم لیگ (ن)سی پیک لے کر آئی کیونکہ دیگر ملکوں کو نواز اور شہباز شریف پر اعتماد ہے اور جب اورنج لائن چلے گی تو بلے بلے ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گالم گلوچ کی سیاست مبارک ہو، 25 جولائی کو شیر دھاڑے گااورنوجوانوں کا سیلاب پی ٹی آئی کو بہا لے جائے گا۔