لوڈشیڈنگ کے حوالے سے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، شہباز شریف

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، شہباز شریف
کیپشن: نگراں حکومت میں گیس یا تیل کی سپلائی نہیں ہوتی تو بجلی کہاں سے پیدا ہو گی۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجھ پر ایسے الزامات لگائے گئے جن کا کوئی سر پیر نہیں تھا الزامات لگائے گئے کہ یہ پل اور سڑکیں بنا رہے ہیں۔ ہمارے دور کے آخر میں سب سے کم لوڈشیڈنگ ہوئی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا نگراں حکومت میں گیس یا تیل کی سپلائی نہیں ہوتی تو بجلی کہاں سے پیدا ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے فیصلہ سیاسی قیادت نے کیا اور شمالی وزیرستان گیا تو طبیعت خوش ہوگئی اور ہم اپنے دور میں دہشتگردی پر قابو پانے میں کامیاب رہے جبکہ کراچی کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلیے رینجرز نے بہت شاندار کام کیا۔ بجلی کے متعدد صوبے وفاق اور پنجاب نے مل کر لگائے اور نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبے لگانا 5 سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: ریحام نے علیم خان سے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے مانگے، عون چوہدری

انہوں مزید کہا ہم چاہتے تو صرف پنجاب میں بجلی کے منصوبے لگاتے لیکن سرمایہ کاری پنجاب میں ہوئی بجلی پاکستان بھر کو فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ3  سو ارب روپے سرمایہ کاری کے ساتھ 5 ہزار میگاواٹ کے منصوبے پنجاب میں بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ 2013  میں مینڈیٹ ملا توعمران خان نے کہا بجلی میں خود کفیل کردوں گا لیکن خان صاحب نے منفی 5 میگاواٹ بجلی فراہم کی۔

شہباز شریف نے کہا  آج پنجاب ہرحوالے سے دوسرے صوبوں سے آگے ہے اور ہمارے دور میں ملکی معیشت کو استحکام ملا۔ یو این ڈی پی کی رپورٹ آئی کہ پنجاب ہر لحاظ سے کاکردگی میں آگے ہے جبکہ 5 سال ہونے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں