آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

 آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیپشن: گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام تربت اور مٹھی رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

کراچی: ملک کے بیشتر حصوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور سندھ کے بیشتر علاقوں، بلوچستان میں تربت، چاغی، سبی اور پنجاب کے جنوبی شہروں میں سورج آج بھی گرمی برسائے گا۔

شہر قائد کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت میں قدرے کمی کا امکان لیکن آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے سابق ایم پی اے شہریار ریاض بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے

واضح رہے کہ گذشتہ 2 روز کے دوران کراچی کے باسیوں کا شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا جہاں جمعرات کو درجہ حرارت 44 جبکہ جمعے کو 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام تربت اور مٹھی رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں