ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں کا مشترکہ جلسہ آج ہوگا،تیاریاں زور و شور سے جاری

ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں کا مشترکہ جلسہ آج ہوگا،تیاریاں زور و شور سے جاری
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دونوں گروپوں کا مشترکہ جلسہ آج ہوگا اور لیاقت آباد کے ٹنکی گراﺅنڈ میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

جلسے کے لیے بڑے پیمانے پر جھنڈے اور بینر لگائے گئے ہیں۔ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ دونوں گروپوں کے کارکن دیگر علاقوں میں بھی متحرک ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے ٹنکی گراؤنڈ پہنچی لیکن دونوں دھڑوں کی دوریاں ختم نہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں" کشمیر بنے گا پاکستان" کے بعد"علی گڑھ یونیورسٹی بنے گی پاکستان" کے نعرے

ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی سے الگ ریلی لے کر جلسہ گاہ آئے جبکہ سربراہ ایم کیو ایم پی آئی بی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے بڑے اور چھوٹے رہنماﺅں کیلئے فلائٹ تیار ہے، وہ بیرون ملک چلے جائیں، ایم کیو ایم کی بیٹنگ شروع ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 190 کروڑ روپے کی پیشکش
ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے مرکزی رہنما عامرخان نے وسیم اختر، امین الحق، اقبال مقدم، عبدالحسیب، فرقان اطیب، محفوظ یارخان، ارم عظیم فاروقی اور علی رضا عابدی کے ساتھ ٹنکی گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کی تباہ کن باؤلنگ، نارتھیمپٹن 259 رنز بنا کر آؤٹ

اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ ہم نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں، ہم سب ایک ہیں اور ہمارا تحاد ہماری طاقت ہے، ہمارے متحد ہونے سے سیاسی بازی گروں کی نیندیں اڑگئی ہیں۔ دوسری طرف بہادر آباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کارکنوں کے ساتھ الگ جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں