چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
کیپشن: چودھری نثار ملکی معاملات اور پارٹی امور پر گفتگو کریں گے۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار ملکی معاملات اور پارٹی امور پر گفتگو کریں گے جبکہ ان کی یہ پریس کانفرنس شام 4 بجے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار پارٹی سے اپنی 35 سالہ وابستگی کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ ان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں عام انتخابات رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیں گے۔ ٹکٹ دینے اور پارٹی میں اپنے مستقبل کا فیصلہ پارٹی قیادت پر چھوڑیں گے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اس سے قبل میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار لیگی قیادت سے ناراض ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کے بعد چوہدری نثار کئی بار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں وہ ان خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں