آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

 آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
کیپشن: سزا پانے والے دہشتگرد مسلح افواج، مالاکنڈ یونیورسٹی اور ایم پی اے عمران مہمند کے قتل میں ملوث تھے۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشتگرد مسلح افواج، مالاکنڈ یونیورسٹی اور ایم پی اے عمران مہمند کے قتل میں ملوث تھے۔

سزا پانے والے دہشتگرد مجموعی طور پر 60 بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ تین مجرموں کو قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں برہان الدین، محمد زیب، سلیم، عزت خان، محمد عمران، یوسف خان ،نادر خان، عارف اللہ اور بخت محمد شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں