سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا،ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا،ولی عہد محمد بن سلمان
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

لاس اینجلس:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں سزائے موت کے قانون کے حوالے سے مکمل طور پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوسکتا البتہ اس میں کمی ضرور کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر سے متعلق اپنے بیان پر قائم،پاک فوج کا سپاہی ،آئی پی ایل پر لعنت بھیجتا ہوں:شاہد آفریدی

امریکہ کے ٹائمز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے جبکہ ہمارے ہاں اس حوالے سے قوانین واضح ہیں تاہم اس پر غور کیا جارہاہے کہ سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا پر عمل کیا جائے۔ جو شخص ناحق کسی کو قتل کرتا ہے تو قانون کے مطابق اس کی سزا موت ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کا بادشاہ محض فرامین جاری نہیں کرتابلکہ وہ قانون کے مطابق کام بھی کرتا ہے۔ملک کے فرمانرواکو بادشاہ کی حیثیت سے کیسے کام کرنا چاہئے اس کی وضاحت موجود ہے اورسزائے موت کے حوالے سے معاملہ ابھی زیر غور ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں