تحریک انصاف آج عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرے گی

تحریک انصاف آج عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرے گی
کیپشن: تحریک انصاف کو آزاد امیدواروں سمیت ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف نے عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق پارٹی کی کُل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام منتخب ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہو گئی ہے جب کہ وزیراعظم کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد نمبر گیم 177 تک پہنچ جائے گا۔

 

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے

دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں جس کے تحت ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ مختصر ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی کے بعد پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں