لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثناءاللہ کے بعد خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثناءاللہ کے بعد خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف کو نوٹس جاری کردیے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔ عثمان ڈار نے درخواست میں لکھا کہ انہیں خواجہ آصف سے صرف 1406 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نےاین اے 106 سے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا
   

خیال رہے کہ عام انتخابات میں این اے 73 سیالکوٹ 2 سے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف ایک لاکھ 16 ہزار 957 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کو ایک لاکھ 15 ہزار 464 ووٹ ملے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں