نوابشاہ: ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

نوابشاہ: ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق
کیپشن: ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نواب شاہ: نواب شاہ میں دوڑ روڈ پر مسافر کوچ، وین اور کار میں تصادم ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں: زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

پولیس کے مطابق حادثے میں 11 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز رحیم یار خان میں بھی قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں