آسیہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کو نئی دہلی جیل منتقل کر دیا گیا

آسیہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کو نئی دہلی جیل منتقل کر دیا گیا
کیپشن: بھارت کے تحقیقاتی ادارے نے عائشہ اندرابی کیخلاف رواں سال 26 اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما آسیہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگر جیل میں قید دختران ملت کی چیئر پرسن اور تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما آسیہ اندرابی کو اُن کی دیگر دو خاتون ساتھیوں ناہید نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ادارے (NIA)  کے اہلکار اپنے ہمراہ نئی دہلی لے گئے جہاں تینوں خاتون رہنماؤں کو نئی دہلی جیل میں رکھا جائے گا۔

بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف رواں سال 26 اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون رہنماؤں پر بھارت کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: امید ہے انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے، بھارتی ہائی کمشنر

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 23 مارچ 2018 کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم لہرانے پرآسیہ اندرابی سمیت دیگر خواتین کو کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکم پر سری نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں