بھارت کی درخواست مسترد، ملائیشیا کے وزیراعظم کا  ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکار

بھارت کی درخواست مسترد، ملائیشیا کے وزیراعظم کا  ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 کولالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکارکردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایسے فیصلے میری جدوجہد کو نہیں روک سکتے: نواز شریف
 

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارتی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکارکردیا ،  ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ، خورشید شاہ
 

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز سے متاثر ہو کر بھارت میں ہزاروں ہندوؤں نے اسلام قبول کیا ، نومبر 2016 میں ڈھاکا میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ گرفتار حملہ آوروں کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تعلیمات سے متاثر تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں