مریم نواز نے این اے 125 اور 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

 مریم نواز نے این اے 125 اور 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
کیپشن: مریم نواز کی جانب سے ابھی تک الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

مریم نواز نے حلقہ این اے 125 کے لیے ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ حلقہ این اے 127 کے لیے مریم نواز نے عظیم خان کی وساطت سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر گل نواز سے حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

دوسری جانب مریم نواز کی جانب سے ابھی تک الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 125 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ این اے 120 تھا جہاں سے نا اہل قرار دیئے جانے سے قبل الیکشن 2013 میں نواز شریف کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کی نا اہلی کے بعد ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز کامیاب قرار پائی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں