چوہدری نثار نے این اے 59 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

چوہدری نثار نے این اے 59 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے این اے 59 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار عام انتخابات میں این اے 59 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 192 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔ مریم نواز نے این اے 125 اور 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مریم نواز نے این اے 125 اور 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے واضح کیا تھا کہ چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے، وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد
 یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نہیں بنایا جبکہ 2013 میں وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں