ملکی تاریخ میں اس بار سب سے زیادہ ووٹ لوں گا: شیخ رشید

ملکی تاریخ میں اس بار سب سے زیادہ ووٹ لوں گا: شیخ رشید
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں اس بار سب سے زیادہ ووٹ لوں گا۔

راولپنڈی میں این اے 60 کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف کا مقابلہ ہوگا اور پی ٹی آئی فتح حاصل کرے گی، کوشش ہوگی کہ عمران خان اور شیخ رشید کی مشترکہ حکومت بنے۔ مجھے ایک سیٹ کی پارٹی کا طعنہ دیا جاتا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے این اے 59 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
  

انہوں نے مزید کہا کہ جس دن شریف خاندان نے سچ اگل دیا وہ دن انکی زندگی کا آخری دن ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بنانا کوئی آسان کام نہیں، بڑے کوشش کی لیکن کالا باغ ڈیم نہیں بن سکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی، ٹیم انتظامیہ کا شاداب خان کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں