خفیہ شادی :پرویز مشرف کے دوست ڈاکٹر امجدکو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کرلیا

خفیہ شادی :پرویز مشرف کے دوست ڈاکٹر امجدکو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کرلیا

اسلام آباد:سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے صدر ڈاکٹر امجد کی روزینہ سے خفیہ شادی کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر امجد کو آئندہ پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ کو چاہیے حکومت کو ہٹا دے، پرویز مشرف

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی اور سائلہ روزینہ بی بی  اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی اور بتایا کہ شادی کے تمام ثبوت موجود ہیں لیکن ڈاکٹر امجد شادی سے انکاری ہیں،جبکہ ڈاکٹر امجد کے پیش نہ ہونے پر وکیل نے بتایا کہ واش روم میں گرنے کی وجہ سے ان کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی : شہباز شریف

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر امجد کسی کے دل کی ہاہ نہ لیں۔آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں جبکہ عدالت نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔