فیس بک نے وائس کلپ سٹیٹس کیلئے تجربات شروع کر دیئے

فیس بک نے وائس کلپ سٹیٹس کیلئے تجربات شروع کر دیئے

لاہور: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی، صارفین اب وائس کلپ سٹیٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک پر صارفین جلد ہی سٹیٹس پڑھنے کی بجائے سن بھی سکیں گے۔فیس بک نے ایک نئے فیچر کے تجربات شروع کر دئیے ہیں، جس میں صارفین ٹیکسٹ سٹیٹس کی بجائے وائس کی صورت میں اپنا سٹیٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔ تجربات کے بعد یہ آپشن فیس بک کے سٹیٹس سیکشن میں شامل کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔پاکستان میں فیس بک کا ”چہرے کی شناخت “ کرنیوالا فیچر متعارف
وائس کلپ کا یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے زبردست ہے جو لمبے لمبے سٹیٹس ٹائپ نہیں کر سکتے لیکن اس کے باوجود بھی اپنی بات اپنے دوستوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔