میاں نواز شریف پرنانا اور مریم نواز نانی بن گئیں

میاں نواز شریف پرنانا اور مریم نواز نانی بن گئیں
کیپشن: مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے...فائل فوٹو

لاہور:سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف پرنانا اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نانی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال،پی ٹی آئی کا رانا ثناءاللہ کو50 ملین ہرجانے کا نوٹس

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے پریشانیوں میں گھرے شریف خاندان میں خوشی کی خبر آئی ہے اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی

سابق وزیراعظم نوازشریف پرناناجب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر نانا نانی بن گئے ہیں۔راحیل منیر اور مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش رات کو ہوئی جب کہ ماں اور نومولود بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔مریم نواز کی نواسی کی پیدائش لاہور کے نجی ہسپتال میں ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں