پاک ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہو سکتی، عدالتی ریمارکس سے دکھ ہوا ہے:خواجہ سعد رفیق

پاک ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہو سکتی، عدالتی ریمارکس سے دکھ ہوا ہے:خواجہ سعد رفیق
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس پاکستان کے ریلوے میں 60 ار ب روپے کی کرپشن پر ازخود نوٹس اور ریمارکس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ ریلوے کارکردگی بارے میں عدالتی ریمارکس سے دکھ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن،چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جلسوں میں قوم کو سچ بتاتے ہیں اورکبھی نہیں کہا ریلوے منافع میں ہے ، پاک ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہو سکتی،آڈٹ اعتراضات ہمیشہ سے ہر محکمے کے بارے میں ہوتے ہیں ، اس کا مطلب کرپشن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور

591a717e27bf337d4e467d27074dbf96

وفاقی وزیر نے لکھتے ہوئے مزید کہا کہ معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر خود بریف کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہیں،کارکردگی رپورٹ سنی گئی تو انشا اللہ عدالت سے شاباش لے کر آئیں گے،ریلوے سیکٹرمیں جتنا کام ہمارے پانچ برس میں ہوا ، ماضی کی دہائیوں میں نہیں ہوا اورمحکمہ کی مالی حالت ماضی سے بہت بہتر ہے 18 ارب روپے کمانے والا محکمہ 50 ارب کمائی کر رہا ہے جبکہ ٹرینوں کی پابندی وقت اور اندرونی حالت میں بہت بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سابق امام کعبہ کے ہاتھوں جوا خانے کے افتتاح کی خبریں غلط نکلیں

خیال رہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگاتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں