پتا نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے؟چیف جسٹس پاکستان

پتا نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے؟چیف جسٹس پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ پتا نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے؟الیکشن کے دن سسٹم ہی نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں، زرتاج گل

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر عابدہ راجہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پتا نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے؟.

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملک کے لوگوں کے لیے مثال بنیں، چیف جسٹس

الیکشن کے دن سسٹم ہی نہیں چل سکا،تین دفعہ میں نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا، مگر کوئی جواب نہیں آیا شاید وہ سو رہے تھے۔جسٹس ثاقب نثار نے مزید ریمارکس دیئے کہ جب ہمارے پاس کیسز آئیں گے تو پتہ نہیں الیکشن کمیشن والے کیا کہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں