رونالڈو اور میسی نے 14 سال سے شادی شدہ جوڑے کی طلاق کرا دی

 رونالڈو اور میسی نے 14 سال سے شادی شدہ جوڑے کی طلاق کرا دی
کیپشن: 2018 کا ورلڈ کپ 14 سال سے میاں بیوی کی طلاق کا باعث بن گیا.... فوٹؤ: فائل

ماسکو: روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ نے دنیا میں بھر میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ کھیلوں کے بڑے بڑے شوقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حمایت کرتے ہیں لیکن 2018 کا ورلڈ کپ 14 سال سے میاں بیوی کی طلاق کا باعث بن گیا۔40 سالہ آرسن اور اس کی 37 لڈمائیلا دونوں کا تعلق روس سے ہے اور دونوں ہی فٹ بال کے شوقین ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی مخالف ٹیموں سپارتک ماسکو اور سی ایس کے اے ماسکو کو پسند کرتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات 2002 کے ورلڈ کپ کے دوران چیلیابنسک کے سپورٹس بار میں ہوئی اوراختلافات کے باوجود دونوں نے شادی کر لی۔ پچھلے ہفتے ورلڈ کپ میں دونوں ہی جدید فٹ بال کی تاریخ کے ایک دوسرے کے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی حمایت کرنے لگے۔ اسی وجہ سے دونوں کی 14 سالہ شادی کا اختتام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر


آرسن نے ایک روسی اخبار کو بتایا کہ وہ اور اس کی بیوی ایک دوسرے کو رونالڈو اور میسی پر چھیڑتے ہی رہتے تھے لیکن اس ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے مایوس کن آغاز پر لڈمائیلا نے میسی کی کارکردگی اور فٹ بال نہ کھیل سکنے کا مذاق اڑانا شروع کردیا ۔ آرسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے اس مذاق کو نظر انداز کرتا رہا لیکن ارجنٹائن کے نائجیریا کے خلاف میچ میں وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا۔آرسن کا کہنا ہے کہ وہ میسی کے گول پر خوش ہو رہا تھا کہ اس کی بیوی نے پھر میسی کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور رونالڈو کو میسی سے بہتر کھلاڑی قرار دیا۔

آرسن سے اب کی بار برداشت نہ ہوا اور اس نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ گھر چھوڑنے سے پہلے آرسن نے بھی رونالڈو اور ا س کی ٹیم کو خوب برا بھلا کہا۔اگلے دن آرسن سیدھا کورٹ ہاوس پہنچا اور طلاق کےلیے درخواست دے دی۔