برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی

برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی
کیپشن: برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کرنا شروع کر دیا گیا۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: کشمیری رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل قابض انتظامیہ نے وادی میں پابندیاں نافذ کرتے ہوئے کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کر دیا جبکہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر بھارتی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کر دیا۔

کشمیری رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل قابض انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور بھارت مخالف احتجاج اور مظاہرے روکنے کے لیے وادی میں پابندیاں نافذ کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں متعدد حریت رہنماؤں کو بھی گرفتار اور گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غیرملکی افواج کے نکلنے تک حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، افغان طالبان

اس حوالے سے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لیے یہ کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب دختران ملت کی سربراہ آسیہ انداربی کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں سری نگر سے نئی دلی منتقل کر دیا۔ جہاں دلی کی عدالت نے آسیہ اندرابی کو دو ساتھیوں سمیت 10 روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے، 24 افراد ہلاک

واضح رہے کہ حریت قیادت نے 8 جولائی کو برہان وانی کی برسی کے موقع پر آج اور کل وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں