چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: نور اعوان نے درخواست دائر کی کہ چیئرمین نیب کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے ، فوتو فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے چیمبر میں (ن)لیگ کے رہنما نور اعوان کی اپیل پر سماعت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے چیئرمین نیب کو 1 ارب روپے ہرجانہ کا قانونی نوٹس بھیج دیا

یاد رہے کہ نور اعوان نے بھارت منی لانڈرنگ کے معاملے پر چیئرمین نیب کیخلاف اپیل دائر کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف سے متعلق نیب کی جھوٹی خبر سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال کے چیئرمین ہوتے نیب غیر جانبداری سے کام نہیں کر سکتا۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما نور اعوان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب اعلامیہ اور بعد کے واقعات چیئرمین نیب کی نواز شریف سے متعلق منفی سوچ کے عکاس ہیں۔ انہیں عہدے سے ہٹانا ناگزیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنادیا، چیئرمین نیب
   

 درخواست گزار نے کہا کہ سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی میں نیب کو آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔ 21 ستمبر 2016 کو سٹیٹ بینک 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھیجنے سے متعلق خبر کی تردید کر چکا ہے۔ جھوٹی پریس ریلیز جاری کرنے پر نیب نواز شریف سے معافی مانگے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں