چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا

چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: چوہدری نثار ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے یا آزاد؟ واضح نہ ہو سکا، ان کے انتخابی حلقوں سے دیگر دو ن لیگی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے دونوں کو انٹرویو کیلئے لاہور بھی بلا لیا۔

سابق وزیر داخلہ این اے 63 میں 33 سال سے الیکشن لڑتے آئے، ان کے پرانے حلقہ انتخاب سے ن لیگی امیدوار سردار ممتاز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، اس حلقے سے کوئی دوسرا لیگی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید سے پہلے سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا
 

دوسری جانب این اے 59 سے قمر السلام راجہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کو ن لیگی پارلیمانی بورڈ نے انٹرویو کیلئے لاہور بلا لیا۔ چودھری نثار کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ کل  ٹیکسلا کچہری میں این اے 63 سے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز ملائیشیا میں ہوگی
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں