دنیا کی بہترین اور خراب ترین ائیر لائنز کی سالانہ رپورٹ جاری

دنیا کی بہترین اور خراب ترین ائیر لائنز کی سالانہ رپورٹ جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

واشنگٹن :ایئرلائنز کے بارے میں کارکردگی رپورٹ جاری کرنے والے ادارے ایئرہیلپ نے اپنی سالانہ چھٹی مطالعاتی رپورٹ جاری کردی ہے، اس رپورٹ میں دنیا کی دس بہترین اور دس خراب ترین ایئرلائنز کی فہرست دی گئی ہے۔

ایئر ہیلپ کے مطابق ایئرلائنز کی درجہ بندی کرتے ہوئے وقت کی پابندی، خدمت کے معیار اور کسٹمرز کی شکایت پر عمل درآمد کی رفتار کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے دنیا کی دس بہترین ایئرلائنز میں قطر ایئرویز پہلے، لفت ہنسا دوسرے، اتحاد ایئرویز تیسرے نمبر پر رہی جبکہ سنگاپور ایئرلائنز، ساﺅتھ افریقن ایئرویز، آسٹریلین ایئرلائنز، ایجین ایئرلائنز، قنطاس، ایئرمالٹا اور ورجن اٹلانٹک بالترتیب 4 سے دسویں نمبر پر رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید سے پہلے سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا
 

خراب ترین ایئر لائنز میں جیٹ ایئرویز 63ویں، ایرولائنز ارجنٹینا 64ویں، لائبیریا65ویں، کورین ایئر66ویں، ریان ایئر67ویں، ایئر موریطینیا 68ویں، ایزی جیٹ69، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)70ویں، رائل جارڈن ایئرلائن 71ویں، وو ایئر72ویں نمبر پر رہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا
 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں