ووٹ کی رازداری کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

ووٹ کی رازداری کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان خود یا اپنے وکیل کے ذریعے کل پیش ہوں۔عمران خان نے میڈیا کی موجودگی میں اپنے ووٹ پر مہر لگائی تھی۔عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد کےپولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے
   

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 53 کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت روک لیا ہے ۔ عمران خان نے الیکشن 2018 میں 5 حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ الیکشن کمیشن نےعمران خان کی دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفیکشن روک لیے ہیں جس میں این اے 53 کا حلقہ بھی شامل ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں