پیپلزپارٹی عمران خان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،خورشیدشاہ

پیپلزپارٹی عمران خان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،خورشیدشاہ
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عمران خان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،عمران خان کو پورا موقع دیں گے کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں ،عمران خان اچھے کام کریں تو ہم سپورٹ کریں گے ۔

نیو نیوز کے پروگرام" نیوز ٹاک ود یشفین جمال "میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ہر اچھے کام میں ان کی مدد کریں گے ہم چاہتے ہیں عمران خان عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں ہم ان کے اچھے کام میں رکاوٹ نہیں بلکہ آسانی پیدا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف وشفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ۔ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا
   

خورشید شاہ نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات کو پیپلزپارٹی نے مسترد کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی نے تمام پارٹیوں کو رضامند کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں احتجاج کریں الیکشن کے دن پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔تمام اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں