برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

لندن:برطانوی  اراکین پارلیمنٹ (پارلیمنٹرینز )کے  غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی پریس ایسوسی ایشن(پی اے) نے اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2017 ء سے لیکر اب تک پارلیمنٹرینز نے روزانہ کی بنیاد پر ہاؤس آف پارلیمنٹ کے کمپیوٹروں سے تقریباً 160 مرتبہ غیر اخلاقی مواد کو سرچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:https://www.neonetwork.pk/08-Jan-2018/41230

ایجنسی کو حاصل ہونے  والی معلومات کے مطابق جون 2017 کے عام انتخابات سے لیکر اب تک 24,473 مرتبہ غیر اخلاقی مواد کو دیکھا گیا ہے۔ترجمان پارلیمنٹ کے مطابق غیر اخلاقی مواد پر مبنی ویب سائٹس کو پارلیمنٹ کے کمپیوٹروں پر بلاک کردیا گیا ہے اور اکثریت نے یہ کام جان بوجھ کر نہیں کیا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اپنے سینیئر وزیر ڈامیئن گرین کو برطرف کردیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پارلیمانی دفتر کے کمپیوٹر پرغیر اخلاقی مواد کی  موجودگی کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔