ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد لندن میں انتقال کرگئے

ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد لندن میں انتقال کرگئے
کیپشن: سلیم شہزاد نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔۔۔تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لندن: سابق ایم پی اے اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) کے بانی رہنما سلیم شہزاد لندن میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے ۔

یہ بھی  پڑھیں:مجھے پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں، مریم نواز

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیم شہزاد کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ سلیم شہزاد 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جنہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کے علاج کے لئے وہ لندن کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ امکان ہے کہ سلیم شہزاد کی میت کو پاکستان نہیں لایا جائے گا اور مرحوم کے لواحقین لندن میں بھی تدفین پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

سلیم شہزاد نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ان کے انتقال پر ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں