کیپٹن (ر)صفدر کا آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان

کیپٹن (ر)صفدر کا آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان
کیپشن: میری غیرت کا تقاضا ہے کہ آج گرفتاری دے دوں...فائل فوٹو

مانسہرہ:ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے آج گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں، مریم نواز

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر مانسہرہ کے بجاے کسی اور شہر سے گرفتاری دوں گا۔میری غیرت کا تقاضا ہے کہ آج گرفتاری دے دوں۔کیپٹن (ر)صفدر نے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کے وکلاء نے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کر لیں

آڈیو پیغام میں کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ میری غیر ت کا تقاضاہے کہ آج گرفتاری دیدوں ، چاہتا تھا کہ تناول میں کھڑا ہو کر گرفتاری دوں ، جہاں سے پارٹی نے فیصلہ کیا میں اس شہر سے گرفتاری دینے جا رہاہوں۔ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی ، میں مسلم لیگ ن کا ادنیٰ سا کارکن ہوں اور پارٹی کیلئے ووٹ مانگوں گا،سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔


خیال رہے کہ جمعہ کے روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال ، مریم نواز کو آٹھ سال جبکہ کیپٹن(ر) صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

یاد رہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد کیپٹن(ر) صفدر روپوش ہو گئے تھے اور حالات کو دیکھ رہے تھے تاہم گزشتہ روز نیب کو تینوں ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے تھے اور انہوں نے چھاپے بھی مارنے شروع کر دیئے تھے لیکن کیپٹن     (ر)صفدر گرفتار ی عمل میں نہیں آ سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں