آصف زرداری حامد سعید کاظمی کو منانے میں ناکام

آصف زرداری حامد سعید کاظمی کو منانے میں ناکام
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سینئر رہنما حامد سعید کاظمی سے ملاقات، سابق صدر سابق وفاقی وزیر کو منانے میں ناکام۔

آصف زرداری کی حامد سعید سے ملاقات، این اے 176 سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تو انہوں نے سابق صدر کی تجویز ماننے سے انکار کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات
 
  سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب آئے، مجھے عزت دی ان کا شکر گزار ہوں، میں اپنے سابقہ حلقے این اے 175 سے ہی الیکشن لڑوں گا، الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہی کھڑا ہوں گا۔ زرداری صاحب نے میرے آزاد الیکشن لڑنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شام کے صوبہ ادلب میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں