مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی خبروں کی تردید کر دی

مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی خبروں کی تردید کر دی

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی خبروں کی تردید کر دی۔ مائیکل کلارک نے تصدیق کی کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کو بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد کرکٹ کے معاملات میں معاونت کے حوالے سے پیغام بھجوایا تھا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا،یاسر شاہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے باہر ہوگئے

مائیکل کلارک کے پیغام کو بعض ذرائع ابلاغ نے ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی قرار دی تاہم مائیکل کلارک نے کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کو ایسی کوئی رسمی پیشکش نہیں کی۔

مائیکل کلارک نے خبر کو آؤٹ آف کنٹرول قرار دیا اور کہا ان کا پیغام انڈر 14 ٹیم کے لیے بطور مینٹور خدمات انجام کرنے سے متعلق تھا نا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی سے متعلق۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں تین آسٹریلوی کرکٹرز کے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کے بعد کینگروز بورڈ شدید ناراض ہے اور بال ٹیمپرنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں