خیبرپختونخوا حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا

پشاور: دستاویز کے مطابق کے پی کے حکومت کی جانب سے 3 منصوبوں کے لیے 99 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ روپے قرض لیا گیا جن میں بس ریپڈ ٹرانزٹ، توانائی اور آبپاشی کے منصوبے شامل ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کے لیے 41 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد قرض لیا گیا جبکہ مالیاتی اداروں نے مزید ایک کھرب 83 ارب روپے قرضہ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: 'جب خود پارلیمنٹ کا احترام نہیں کرتے تو عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو کیسے کہیں'

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ قرضوں کی رقم دیگر 10 منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جن میں سڑکوں کی مرمت، زراعت، سیاحت، توانائی اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شامل ہیں۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی 20 سے 38 سال کے دوران کی جائے گی جن پر مارک اپ اعشاریہ 6 سے 2 فیصد ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'چیف جسٹس جوڈیشل مارشل لا پر یقین نہیں رکھتے تو عملی مظاہرہ سامنے آنا چاہیے'

یہ تمام قرضے ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، سعودی اور فرانسیسی اداروں سے لیے گئے یا لیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پیسے بروقت نہیں مل رہے کیونکہ وفاق میں مخالف حکومت کے باعث حکومت چلانے کے لیے قرضے لینے پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتوں نے جو قرضے لیے وہ جیبوں میں گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں