آف شور کمپنیاں رکھنے پر نیب نے علیم خان کو کل طلب کر لیا

آف شور کمپنیاں رکھنے پر نیب نے علیم خان کو کل طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو کل طلب کرتے ہوئے نوٹس بھجوا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آف شور کمپنیاں رکھنے کے الزام میں طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ایک سیلفی کی قیمت اب 250 ووٹ سے بڑھا دی ہے، فاروق ستار 

واضح رہے کہ نیب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو گیارہ سال ، مریم نواز کو آٹھ سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو جیل بھی دیا گیاہے اور نوازشریف نے بھی جمعہ کے روز وطن واپسی کا اعلان کر دیاہے۔