چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا، تفتیش ہونی چاہیئے، شہباز شریف

چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا، تفتیش ہونی چاہیئے، شہباز شریف
کیپشن: نیب کے اقدام سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا تفتیش ہونی چاہیے کہ چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا، شہباز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے نوٹس پر رد عمل میں کہا ہے کہ نیب کے اقدام سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا تفتیش ہونی چاہیے کہ چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا۔ اس نوٹس پر قوم ورطہ حیرت میں ہے کیونکہ اس بات کی نہ صرف اسٹیٹ بینک کھلے انداز میں تردید کرچکا بلکہ ورلڈ بینک بھی اسے رد کرچکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھاکہ کہا تھا نیب کا سورج آب و تاب کے ساتھ پنجاب پر چمک رہا ہے اس پر نیب نے کہا کہ ان کا سورج پورے پاکستان میں چمک رہا ہے لیکن کل کے واقعے کے بعد لگ رہا ہے نیب کا سورج باقی جگہ پر بادلوں میں چھپ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے احسن اقبال کی جان بچ گئی اور احسن اقبال پر حملے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی جبکہ ہمیں اس کی گہرائی میں جانا ہو گا کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن سے عدم برداشت بڑھ رہا ہے۔

صحافیوں نے جب ان سے خلائی مخلوق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ خلائی مخلوق کا سوال نوازشریف سے کریں۔

چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میرے دوست ہیں جذبات میں نہ آیا کریں اور انہیں پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور عمران خان ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں کیونکہ عمران خان خود کہہ چکے خیبرپختونخوا میں کرپشن ہوئی اور وہ خیبرپختونخوا میں ایک پاکستان کی کوئی مثال دکھا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'اگر اینکرز رمضان کے تقدس کا خیال نہیں رکھتے تو تاحیات پاپندی لگا دیں گے'

انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی مایہ ناز فرانزک ایجنسی کا عشر عشیر بتا دیں کیونکہ پنجاب کی فرانزک ایجنسی پر دنیا آنکھیں بند کر کے یقین کرتی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایک نیا اسپتال نہیں بنایا اور ایک بلین درخت تو دور کی بات انہوں نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ جھوٹ بولنا اور الزام تراشی کرنا خان صاحب کا معمول بن چکا اور قوم اس کا اب الیکشن میں دے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن پر 70 کروڑ روپے خرچ کیے گئے لیکن اس کمیشن نے ایک کو بھی سزا نہیں دی اور اب وہ بند ہو چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں