رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کےلیے شٹل بس سروس کا انتظام

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کےلیے شٹل بس سروس کا انتظام
کیپشن: ان بسوں سے عمرہ زائرین کےلیے بڑی پریشانی ختم ہوجائیگی ، فوٹو سوشل میڈیا

 مکہ مکرمہ : رمضان المبارک میں دنیا بھر سے عمرہ کی غرض سے جانے والے افراد کو سب سے بڑی پریشانی رہائش کی ہوتی ۔رش کی وجہ سے رمضان المبارک میں رہائش اکثر دور ملتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے حرم تک پہنچنا کافی مشکل ہو جاتاہے ۔

تاہم اب خبر یہ ہے کہ سعودی وزات ٹرانسپورٹ اور وزارت ِ مذہبی امور نے رمضان المبارک کے دوران پانچوں نمازوں میں شرکت کے خواہشمند عمرہ زائرین کے لانے اور لیجانے کے لیے خصوصی بس سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :- 'منی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ہے، نیب کی تفتیش ہونی چاہیے'

تفصیلات کے مطابق حرم مکہ سے دوری پر واقعہ عمارتوں میں رہائش رکھنے والے عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے  سعودی وزارتَ مذہبی  امور نے انقلابی قدم اٹھا یا ہے ۔ سعودی ذرائع کے مطابق اس نئی سروس کے اجراء سے کم از کم 40 ملین عمرہ زائرین کوفائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں :-'نواز شریف پر دشمن ملک ڈالر بھجوانے کا الزام، پارلیمنٹ چیئرمین نیب کو طلب کرے'

سروس شروع کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی حج کمیٹی نے کیا ۔کمیٹی کے فیصلے کے تحت عمرہ زائرین کے لیے حرم شریف سے شٹل بس سروس چلائی جائیگی  ۔اس مقصد کے لیے 2000  بسوں کا انتظام کر لیا گیاہے ۔ جبکہ حرم کے نزدیکی علاقوں میں 2.5ملین نجی گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت کا بھی انتظام کر دیاگیاہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :- شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جبکہ تھوڑی دوری واقعہ عمارتوں میں رہنے والے افراد چونکہ پیدل راستے کا انتخاب کرتے ہیں انکے لیے پیدل راستوں پر سایہ دارچھتوں کی تنصیب کی جائیگی ۔