دنیا کے 10 طاقتور ترین رہنماﺅں کے نام سامنے آگئے

دنیا کے 10 طاقتور ترین رہنماﺅں کے نام سامنے آگئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

ریاض: امریکی میگزین فوربس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا کے 10 طاقتور ترین رہنماﺅں میں شامل کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی میگزین فوربس نے 2018 کے دوران دنیا بھر کی طاقتور ترین 75 شخصیات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شامل کرلیا۔ محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک قرار پائے جبکہ عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں انہیں پہلا نمبر دیا گیا۔ امریکی میگزین نے طاقتور ترین شخصیت قرار دینے کے سائنٹفک معیار مقرر کئے تھے۔ ایک معیار یہ تھا کہ مطلوبہ شخصیت کتنے لوگوں پر حکمرانی کر رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
 اسکا دوسرا معیار اثر و نفوذ، تیسرا قدرتی وسائل اور اثاثوں کا حجم اور چوتھا معیار رہنما کی استعداد اور اثر انداز ہونے کی صلاحیت کو مقرر کیا گیا تھا۔ چینی صدر سرفہرست ، روسی صدر دوسرے نمبر پر، جرمن چانسلر تیسرے نمبر اور مصری صدر 45ویں نمبر پر جبکہ امارات کے خلیفہ بن زاید 43ویں نمبر پر آئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں