چوہدری نثار نے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

چوہدری نثار نے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریںگے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت حلقہ این اے 63 سے مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز، ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر شرکاء نے چوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 63 میں اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
 اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں چوہدری نثار واہ کینٹ اور ٹیکسلا کا دورہ کریں گے جس میں وہ باضابطہ طور پر مذکورہ حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں