پی آئی اے لوگو تبدیلی سے ایک ارب سے زائد کا کمیشن ملے گا:خورشید شاہ

پی آئی اے لوگو تبدیلی سے ایک ارب سے زائد کا کمیشن ملے گا:خورشید شاہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے لوگو کو تبدیل کرنے سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کا کمیشن ملے گا جس پر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو نوٹس لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے بات چیت کیلئے رضا مند

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا فلیگ کیرئیر تبدیل کرنے پر افسوس ہے۔ اڑھائی ارب روپے لوگو کی تبدیلی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے پر جھنڈا پاکستان کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیری رحمان، سینیٹر سراج الحق کو سراج بھائی سراج بھائی کہہ کر مخاطب ہوتی رہی

مارخور صرف پاکستان میں ہی نہیں اور بھی جگہ پر ہیں۔ لوگو کی تبدیلی سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمیشن ملے گا۔ اس تبدیلی پر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا
خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کے نقصان پر حکومت خاموش ہو کر تماشا دیکھ رہی ہے، چیئرمین نیب پی اے سی کے سامنے پیش ہوں گے۔ پی اے سی کی ہدایات نیب کو جاتی ہے۔ ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ لی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں