لبنان کے ایئرپورٹ پر خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

لبنان کے ایئرپورٹ پر خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
کیپشن: فوٹو:العربیہ

بیروت : ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں لبنان کے ایئرپورٹ پر بچے کی پیدائش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور پاکستانی نوجوان فیس بک کے ذریعے غیر ملکی دلہن بیاہ لایا

لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایتھوپین خاتون نے ایک بچے کو جنم دیدیا جس کی اطلاع ایک مسافر خاتون نے سکیورٹی فورسز کو دی۔ سکیورٹی پر مامور افسر نے فوری طور پر شفٹ کے ڈاکٹر کو طلب کیا تا کہ وہ بچے کو جنم دینے والی خاتون کی دیکھ بھال کی جائے ۔بعدازاں مذکورہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایتھوپین خاتون 22 جولائی 2017ءکو لبنان میں داخل ہوئی تھی تاہم اس وقت خاتون کے حاملہ ہونے کی علامات ظاہر نہیں تھیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زچہ و بچہ کی حالت تسلی بخش ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں