عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے، فواد چوہدری

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے، فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے پر وزراء کالونی میں ہی رہیں گے ۔ اسپیکر ہائوس میں منتقلی متوقع ہے ۔ محفوظ بنگلہ کی تلاش جاری ہے ۔ بنی گالہ میں حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے پر وزراء کالونی کے گھر ہی میں رہیں گے وہ پیر ،منگل ،بدھ ،جمعرات ،جمعہ کومنسٹر کالونی میں رہیں گے ہفتہ اتوار کو بنی گالہ جایا کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 53 سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کردی ہے کہ وزیراعظم کے منسٹر کالونی میں رہنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔  کیانومنتخب وزیراعظم پنجاب ہائوس کی انیکسی میں رہیں گے  میڈیا کے استفسار پر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد منسٹر کالونی میں منتقل ہوجائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی نامزد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
   

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ بنی گالہ میں سیکیورٹی کیلئے جو باڑ لگائی ہے اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ان پر جو خرچ آیاہے وہ پارٹی اور عمران خان نے اپنی جیب سے ادا کیاہے اور ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے کا نہیں لگا جبکہ جس گھر میں عمران خان رہیں گے اگر اس میں بھی کچھ تھوڑا بہت کام کروانا پڑتاہے تو وہ بھی اپنی جیب سے ہی کروائیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں