این اے 53 سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

این اے 53 سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: عمران خان کا پانچویں حلقے سے بھی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 53اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ عمران خان کا این اے 53سے نوٹی فکیشن ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی پر روکا گیاتھا ۔ اس حلقے سے کامیابی کا نوٹی فکیشن عمران خان کی تحریری معافی پر جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹ رازداری ازخود نوٹس کیس،عمران خان کی معذرت قبول کرلی گئی
  
 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن پر گئے جہاں انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کے بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چودھری سرور گورنر پنجاب ہونگے، نام فائنل
   

آج چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں4 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازدری ظاہر کرنے پرازخود نوٹس کیس کی سماعت کیاور  عمران خان کی معذرت قبول کرتے ہوئے نوٹس واپس لے لیا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں