خاور مانیکا میرے والد کی عمر کے ہیں، نور بخاری

خاور مانیکا میرے والد کی عمر کے ہیں، نور بخاری
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: لالی ووڈ فلمسار نور بخاری نے خاورمانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خاور مانیکا میرے والد کی عمر کے ہیں۔

ایک وڈیو پیغام میں نوربخاری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، باقاعدگی سے میری شادی کی بے بنیاد خبرچلادی جا تی ہے جس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔کسی کوافواہ پھیلانی ہی ہو تو ایسے شخص کیساتھ میری شادی کی افواہ پھیلائیں کہ کوئی سننے والا اس خبر کو تسلیم کرلے ایسے شخص کے ساتھ شادی کی افواہ پھیلائیں جو میرا ہم عمر لگے،ایسے شخص کے ساتھ شادی کی افواہ نہ پھیلائیں جو میرے باپ کی عمر کاہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی ،کھلے عام کروں گی ،کسی سے چھپ کر شادی نہیں کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اداکارہ نورکی عمرہ ادائیگی کے دوران عمران خان اور بشریٰ کیساتھ ملاقات


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے سابق شوہر خاورمانیکا کیساتھ اداکارہ نوربخاری کی شادی کروارہی ہیں اور عام انتخابات کے فوری بعد نکاح کی تقریب ہوگی جبکہ سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ نور کے سابق شوہر عون چوہدری کی بھی رضامندی کا دعویٰ کیاگیا تھا۔