کرپٹ عناصر کیخلاف کیسز میں غیر ضروری التوا برداشت نہیں کیا جائیگا: چیئرمین نیب

کرپٹ عناصر کیخلاف کیسز میں غیر ضروری التوا برداشت نہیں کیا جائیگا: چیئرمین نیب
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کوئٹہ: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خاتمے کا فریضہ قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کر رہا ہے۔

نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کئی بند کیسز میں قانونی شواہد موجود ہیں، بند کیسز کو میرٹ اور قانون کے مطابق دوبارہ کھولا جائے گا۔ منصف کی کرسی کے تقدس کو سمجھتا ہوں، میرٹ پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ کروں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا: چوہدری نثار 
  

انہوں نے مزید کہا کہ نیب افسران کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں، سیاستدانوں سمیت ہر شخص کی عزت نفس کا احساس ہے۔ کارروائی قانون اور آئین کے مطابق کی جاتی ہے۔

افسران مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، کرپٹ عناصر کے خلاف کیسز میں غیر ضروری التوا برداشت نہیں کیا جائیگا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ والوں کی تیاری سے ایسا لگتا ہے جیسے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں: عمران خان
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں