تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا مالکان کل سپریم کورٹ طلب

تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا مالکان کل سپریم کورٹ طلب
کیپشن: میڈیا مالکان ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کریں، چیف جسٹس۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا مالکان کو کل طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود تنخواہیں نہ دینے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا مالکان کو کل طلب کر لیا جب کہ سیکریٹری اطلاعات کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس ثاقب نثار کا ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ قبول نہ کرنے کا اعلان

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میڈیا مالکان ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کریں۔ سپریم کورٹ نے میڈیا اداروں سے نکالے گئے صحافیوں کی برطرفیاں بھی معطل کردیں ہیں جب کہ کیس کی سماعت کے دوران صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن آصف بٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے والے میڈیا اداروں کو 30 اپریل تک تنخواہیں دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں