پاکستان ،آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان ،آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور: پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے پر مشتمل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے سہ فریقی سیریز رواں سال یکم جولائی سے زمبابوے کے دار الحکومت ہرارے میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گے۔ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میچ کے دوران غیرملکی کرکٹرز پر جوتوں کی بارش
 
 سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔خیال رہے کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ سے قبل گرین شرٹس آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں