حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرینگے:فواد چودھری

حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرینگے:فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے ، حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے ، حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیئے:ملک میں اقلیتوں سے متعلق قائداعظم کا نظریہ نافذ کرینگے:عمران خان
 
 
انھوں نے کہا کہ شہباز شریف ، بلاول بھٹو ، خورشید شاہ کو تقریب میں مدعو کیا جائے گا ، عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم ایوان کو جوابدہ ہوں گے ، وزیراعظم ہاؤس ، گورنر ہاؤسز ، چیف سیکریٹری ہاؤسز کے اخراجات میں کمی کی جائیگی , انھوں نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ، اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیا جائیگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایم این ایز کا اجلاس بھی بلا لیا ہے ، پنجاب اسمبلی ارکان کا اجلاس 14 اگست کو بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی پر پی پی کی اعلیٰ قیادت میں سرد جنگ
 
 
انھوں نے کہا کہ اسد قیصر نے عمران خان سے ملاقات کی ، وزیراعظم کے انتخاب میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ لیں گے ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کر لیے ہیں ، صبح تک حتمی نام آ جائے گا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 14 اگست کو بلایا گیا ہے ، کل صبح تک ڈپٹی سپیکر کے لیے نام فائنل کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرمشاورت ہوئی ، ڈپٹی سپیکر کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہے گا۔