الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والوں سے استعفے مانگ لیے

الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والوں سے استعفے مانگ لیے
کیپشن: عمران خان نے عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے 5 حلقوں سے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے / فوٹو فائل

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والوں سے استعفے مانگ لیے، ایک سے زائد نشستوں پر جیتنے والے ارکان کو استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کے نام بھجوایا جائے، استعفے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست سنبھالنے سے پہلے بھیجے جائیں، آئین کے مطابق جیتنے والا رکن ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا، قومی اسمبلی کا غیر حتمی شیڈول تیار
   

خیال رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑا اور پانچوں میں ہی کامیابی سیمٹی۔ ان حلقوں میں این 131 لاہور، این اے 53 اسلام آباد، این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے
   

اب دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کس حلقے کی نشست اپنے پاس رکھتے ہیں ۔لاہور کے حلقے این اے 131 سے انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو شکست سے دوچار کیا ہے تو این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان نے سابق  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑے مارجن سے مات دی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں