امریکا کی جانب سے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت

 امریکا کی جانب سے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت
کیپشن: امریکا نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے پشاور میں گزشتہ روز کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکا نے پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: خوشاب، سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کو قتل کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اے این پی امیدوار کی شہادت کے بعد پی کے 78 میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں